بیجنگ : ( ویب ڈیسک ) چین کے روایتی تہوار جشن بہار کی آمد پر چین کے صدر مملکت شی جن پنگ نے ایک ورچوئل ملاقات میں بنیادی سطح کے عہدے داروں اور عام شہریوں کو جشن بہار کی مبارک باد دی۔انہوں نے مختلف قومتیوں کے عوام کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔
بدھ کو چین کے جنوبی صوبہ سی چھوان کے شی چھی گائوں کو سال 2008 میں شدید زلزلے کا سامنا رہا، شی جن پنگ نے گائوں کے باشندوں سے ورچوئل ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ نئے عہد میں دیہی احیا ء کو عمل میں لانے کے لیے مخصوص زرعی مصنوعات اور دیہی سیاحت پر زور دیا جائے۔
انہوں نے شمال مشرقی صوبہ حہ لونگ جیانگ کے ہسپتال میں طبی عملے ، جنوبی صوبہ فو جیان میں سماجی فلاح و بہبود سے وابستہ ادارے کے کارکنوں اور ریل وے آپریشن میں مصروف عملے سے بھی ورچوئل بات چیت کی اور بیجنگ کی ایک سبزی منڈی میں کام کرنے والے کارکنوں اور عام شہریوں کو بھی جشن بہار کی مبارک باد دی۔