مودی کے جرائم پرغیرملکی میڈیا کی سلسلہ وارسیریزکا اجرا

Published On 19 January,2023 09:38 am

لندن: (دنیا نیوز ) غیرملکی میڈیا کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی پر 2اقساط پرمبنی سلسلہ وار سیریز کا اجرا کیا گیا ہے ۔

 غیرملکی میڈیا کے مطابق سیریز کا نام ’انڈیا، دی مودی کوئسچن‘ رکھا گیا ہے ، بھارتی وزیراعظم پر بنائی جانیوالی اس سیریزمیں گجرات کےقصائی مودی کی اصل حقیقت کا کھوج لگانےکی کوشش کی گئی ہے سیریزمیں مقبوضہ کشمیر، گجرات میں بھارتی مسلمانوں کے قتل عام ، ہندوانتہا پسندی اور دیگر عوامل کا بھی جائزہ لیا گیا ہے ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مودی دنیا کی بڑی جمہوریت کےرہنما اوردوبار منتخب ہونیوالے وزیراعظم اورطاقتور شخص ہیں اور مغرب انہیں چین کےخلاف مضبوط مہرہ سمجھتا ہے ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سیریز میں مودی حکومت کے دور میں مسلمانوں سےناروا سلوک کےالزامات اور ان  کے پس پردہ حقائق کی تحقیقات کرے گی جبکہ مودی کی سیاست پرمختلف سوالات کی پس پردہ حقائق جاننےکی بھی کوشش کی گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سیریزکا مقصد اقلیتوں سےسلوک ، بھارتی مسلمانوں کےقتل عام اور مودی کا ہندوانتہا پسند تنظیم سےتعلق اوربی جےپی میں ابھرنےکاجائزہ لینا بھی شامل ہے ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق  دو اقساط پر مبنی اس سیریز میں گجرات کی ریاست کا وزیراعلیٰ بننا اور 2002 کےفسادات کی حقیقت کو جاننے سمیت ہزاروں افراد کے قتل اور متنازع نکات کو جاننے کی کوشش کی جائے گی ۔

غیرملکی میڈیا کی اس سیریز پربی جے پی کے حامی بہت سیخ پا ہیں اور سوشل میڈیا پرسخت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے اور صارفین کی جانب سے  لفظی حملے جاری ہیں ۔
 

Advertisement