اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید دو فلسطینی شہید

Published On 19 January,2023 02:43 pm

غزہ : (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں پر مظالم جاری ، مقبوضہ مغربی کنارے اسرائیلی فوج نے مزید دو فلسطینی شہریوں کو شہید کردیا ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 17 روز میں اب تک قابض فوج سترہ فلسطینیوں کو شہید کرچکی ہے، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مغربی کنارے جنین میں دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے ۔

خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں شہدا کی شناخت 57 سالہ جواد فرید اور 28 سالہ محمد بسیم کے نام سے ہوئی ہے۔

اسرائیلی فوجیوں نے دونوں نہتے فلسطینیوں کو سینے میں گو لیاں مار کر شہید کیا۔
 

Advertisement