میکسیکوسٹی :(ویب ڈیسک ) میکسیکو کے شہر ویراکروز میں 10 سالہ بچے نے ویڈیو گیم میں ہارنے کے سبب دوسرے بچے کو گولی مار کے قتل کردیا۔
غیر ملکی رپورٹس کے مطابق دونوں بچے ایک دکان پر ویڈیو گیم کھیل رہے تھے جب 10 سالہ بچہ دوسرے11 سالہ بچے سے ہار گیا ، بچے نے ہار کا اس قدر اثر لیا کہ گھرسے پستول لی اور جیتنے والے بچے کے سر پر گولی چلا دی۔
واقعے کے فوراً بعد مقتول بچے کے گھر والے جائے وقوعہ پر پہنچے اور الزام عائد کیا کہ بچے کے گھر والے میز پر پستول رکھ کر چلے گئے تھے جس کے نتیجے میں یہ واقعہ پیش آیا ، پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ۔
خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ویرا کروز میکسیکو کے سب سے زیادہ پرتشدد شہروں میں سے ایک ہے جس کی وجہ منشیات کے اسمگلروں کے درمیان ہونے والی مسلسل جنگ ہے۔
واضح رہے کہ لاطینی امریکہ کے اس ملک میں2006 سے اب تک تین لاکھ 40 ہزار افراد قتل ہوچکے ہیں ۔