لاس اینجلس : فائرنگ کے واقعے میں 10 افراد ہلاک ، 16زخمی

Published On 22 January,2023 03:38 pm

کیلیفورنیا : (ویب ڈیسک ) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ایک تقریب میں فائرنگ سے کم از کم 10 افراد ہلاک جبکہ 16 زخمی ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں  مانٹیری پارک نامی علاقے میں نئے چینی سال کے حوالے سے ہونے والی ایک تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 10 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 16 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

ہلاکتوں کے حوالے سے سرکاری اعدادوشمار جاری نہیں کیے گئے ہیں مگر پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہیں ۔

اس علاقے میں موجود ریسٹورنٹ کے مالک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ  تین افراد ریسٹورنٹ میں تیزی سے داخل ہوئے اور انہیں بتایا کہ اس علاقے میں ایک شخص نے مشین گن سے بہت زیادہ فائرنگ کی ۔

واقعے کے بعد پولیس اہلکار اور امدادی ٹیمیں  متاثرین کی مدد کررہے ہیں ، جبکہ تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔

خیال رہے کہ لاس اینجلس میں چینی نئے سال کے آغاز پر 2 روزہ تہوار کے لیے لاکھوں افراد جمع ہوتے ہیں ۔
 

Advertisement