لاس اینجلس : (ویب ڈیسک ) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں گزشتہ روز فائرنگ کے بعد فرار ہونے والا مطلوب شخص ہلاک ہو گیا۔
لاس اینجلس پولیس کے مطابق مانٹیری پارک نامی علاقے میں مطلوب ملزم کی وین کے قریب پہنچے تو فائرنگ کی آواز آئی، مطلوب شخص وین کے اندر مردہ پایا گیا جس کی شناخت 72 سالہ ہوکین تران کے نام سے ہوئی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز نئے چینی سال کے تہوار پر ڈانس اسٹوڈیو کلب میں مشتبہ شخص نے لوگوں پر فائرنگ کی تھی ، فائرنگ سے 5 خواتین اور 5 مرد ہلاک اور 16 افراد زخمی ہوئے تھے، فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : لاس اینجلس : فائرنگ کے واقعے میں 10 افراد ہلاک ، 16زخمی
امریکی صدر جوبائیڈن نے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم 26 جنوری تک سرنگوں کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔