ریاض : (ویب ڈیسک ) حج اور عمرے کیلئے آنیوالے عازمین کو جدہ کے شاہ عبدالعزیز ائیر پورٹ سے مسجد الحرام تک آزمائشی فری شٹل سروس کا اعلان کر دیا گیا ۔
عرب میڈیا کے مطابق کچھ روز قبل ائیر پورٹ انتظامیہ کی طرف سے حاجیوں اور عمرہ زائرین کے لیے اعلان کیا گیا تھا کہ جدہ ائیر پورٹ پر اترنے والوں کو مسجد حرام پہنچانے اور ان کی واپسی کے دونوں مواقع پر انہیں مفت ٹرانسپورٹ سروس فراہم کی جائے گی۔
اس حوالے سے اب آزمائشی سروس کا آغازکیا گیا ہے تاکہ اس روٹ پر آنے اور جانے ے ڈرائیور اور دیگر عملہ نہ صرف آگاہ ہو سکے بلکہ اس کا تجربہ بھی کرسکے ۔
ہر دو گھنٹے بعد چلنے والی یہ خصوصی بسیں جدہ سے مکہ کے لیے 10 بجے دن سے رات دس بجے تک چلے گی اور مکہ سے واپس جدہ کے ائیر پورٹ تک خدمات انجام دیں گی۔
تاہم ان خصوصی بسوں سے وہی زائرین مستفید ہوں گے جو احرام میں ہوں گے جبکہ ان کے پاس ضروری دستاویزات کا ہونا بھی ضروری ہو گا۔
سعودی شہریوں کو بس سروس سہولت کے لیے قومی شناختی کارڈ دکھانا ہوگا اور سعودی عرب میں مقیم غیرملکی زائرین کو’اقامہ کارڈ‘ پیش کرنا ہوگا ۔