تہران : (ویب ڈیسک )ایران میں آذر بائیجان کے سفارتخانے پر فائرنگ کے واقعے میں چیف سیکورٹی آفیسر ہلاک ہوگیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں آذر بائیجان کے سفارتخانے کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ، جس میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں چیف سیکیورٹی آفیسر ہلاک جبکہ دو سیکورٹی گارڈز زخمی ہوگئے۔
ایران پولیس کا کہنا ہے کہ آزر بائیجان کے سفارتخانے پر حملہ کرنیوالا ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، تاہم ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
آذر بائیجان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور نے پہلے سیکورٹی چیک پوسٹ تباہ کی اور پھر سیکورٹٰی چیف اور گارڈز کو نشانہ بنایا، حملہ آور کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں جبکہ حملے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں ۔