مظاہرین کیخلاف کریک ڈاؤن، یورپی یونین نے ایران پر مزید پابندیاں لگادیں

Published On 23 January,2023 11:21 pm

لندن: (ویب ڈیسک) ایرانی حکومت کی جانب سے مظاہرین کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لانے پر یورپی یونین نے ایران کی مزید 37 شخصیات اور اداروں پر پابندیاں لگا دیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کےنمائندہ برائےخارجہ امورجوزف بوریل نے کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کو دہشتگرد گروپ قرار دیے جانے کا معاملہ عدالتی فیصلے کےبغیر طے نہیں کیا جاسکتا، عدالت کا فیصلہ ضروری ہے، کسی کو اپنی پسند یا نا پسند پر دہشتگرد نہیں کہہ سکتے۔

مظاہرین کیخلاف کریک ڈاؤن کے ردعمل میں یورپی یونین نے ایران کی مزید 37 شخصیات اور اداروں پر پابندی لگادی ہے، یورپی یونین اس سے پہلے 60 سے زائد ایرانی حکام اور اداروں پر پابندیاں عائد کر چکا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: مظاہرین کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا: ایرانی صدر

دوسری جانب تہران میں 3 خواتین صحافیوں کو گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا گیا، ان خواتین صحافیوں کو نہیں بتایا گیا کہ انہیں کس الزام میں گرفتار کیا گیا ہے،ایران میں جاری مظاہروں کے دوران اب تک 80 صحافی گرفتار ہوچکے ہیں۔
 

Advertisement