تہران : (ویب ڈیسک ) یران کے شمال مغربی حصے میں ترکیہ کی سرحد کے قریب زلزلےکے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کے باعث مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 300 سے زائد زخمی ہو ئے ہیں ۔
ایرانی میڈیا کے مطابق زلزلے کا مرکز ایران کے شہر خوی کے قریب تھا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق زلزلے کے بعد کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی تاہم امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے ، ایمرجنسی ٹیم کے اہلکار کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ کچھ علاقوں میں برف باری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔