تہران (ویب ڈیسک) انقلاب ایران کی سالگرہ کے موقع پر ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کی رہائی کا اعلان کردیا۔
ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا، جن میں بہت سے ایسے قیدی بھی شامل ہیں جنہیں سیکیورٹی سے متعلق الزامات پر حالیہ حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار کیا گیا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں اداے کے مطابق ایران کے سرکاری میڈیا نے کہا کہ غیر ملکی ایجنسیوں کے لیے جاسوسی کرنے، غیر ملکی ایجنٹوں سے براہ راست رابطہ رکھنے، جان بوجھ کر قتل اور زخمی کرنے، ریاستی املاک کو تباہ کرنے اور نذر آتش کرنے کے الزامات کا سامنا نہ کرنے والے قیدیوں کو معاف کر دیا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں: ایران: بغیر حجاب خواتین کے لئے نئی سزاؤں کا اعلان
سپریم لیڈر کی طرف سے معافی کا اعلان 1979 کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے اعزاز میں کیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ ستمبر میں ایک نوجوان کرد ایرانی خاتون مہسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں پر تقریباً 20 ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔