واشنگٹن : ( ویب ڈیسک ) جنوبی کیرولائنا کی سابق گورنر اور اقوام متحدہ کی سفیر نکی ہیلی نے 2024 میں امریکی صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ویڈیو بیان میں نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ اب پیچھے ہٹنے کا وقت نہیں ہے، اب ایک مضبوط اور قابل فخر امریکا کا وقت ہے۔
Get excited! Time for a new generation.
— Nikki Haley (@NikkiHaley) February 14, 2023
Let’s do this! pic.twitter.com/BD5k4WY1CP
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 51 سالہ گورنر امریکی صدارتی انتخاب لڑنے والی دوسری بڑی ریپبلکن امیدوار ہیں جبکہ وہ تیسری ہندوستانی نژاد امریکی ہیں جنہوں نے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
2021 میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ وائٹ ہاؤس کے لیے ٹرمپ کو چیلنج نہیں کریں گی لیکن حالیہ مہینوں میں انہوں نے اپنا موقف تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ اب نئی نسل کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔
دیگر ریپبلکن جن کو وائٹ ہاؤس کی اپنی مہم شروع کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ان میں فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹیس اور سابق نائب صدر مائیک پینس شامل ہیں۔
دوسری جانب آئندہ صدارتی انتخابات کے حوالے سے پولنگ فرم ٹریفلگر گروپ کے حالیہ سروے میں موجودہ اور ممکنہ امیدواروں کو شامل کیا گیا ہے جس میں ٹرمپ 43 فیصد کے ساتھ پہلے اور ہیلی 12 فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔