پیرس : (دنیا نیوز ) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) نے روسی فیڈریشن کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے جاری اعلامیہ کے مطابق پیرس میں ہونے والے عالمی ادارے کے اجلاس نے روس کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مغربی افریقہ کے ملک نائیجیریا اور جنوبی افریقا کو گرے لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے جبکہ مراکش اور کمبوڈیا کو گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:روسی حملے کو ایک برس مکمل ، یوکرین نے خصوصی نوٹ جاری کردیا
دوسری جانب یوکرین پر روس کے حملے کو ایک سال مکمل ہو نے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روسی حملے کے خلاف کثرت رائے سے قرارداد منظور کرلی گئی ، قرارداد میں پر یوکرین سے روسی افواج کے فوری انخلاء اور جنگ روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔