اردن کی شہزادی ایمان بنت عبداللہ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

Published On 13 March,2023 10:46 pm

عمان: (ویب ڈیسک) اُردن کی شہزادی ایمان بنت عبداللہ دوم شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ،جوڑے کی دلکش تصاویرنے دیکھنے والوں کے دلوں میں گھرکرلیا۔

اردن کی شہزادی ایمان جمیل تھرمیوٹس سےعمان میں شاہی خاندان کی موجودگی میں شادی کےبندھن میں بندھ گئیں،26 سالہ شہزادی شاہ عبداللہ دوم اورشہزادی رانیہ کی سب سےبڑی بیٹی ہیں۔

شادی کی تقریب عمان میں واقع محل میں ہوئی،سفید لباس پہنےشہزادی ایمان کوولی عہد حسین محل کے باغات سے ہوتے ہوئےتقریب میں لےکرپہنچے۔

شہزادی نےاپنی دادی شاہ عبداللہ کی والدہ اورمرحوم شاہ حسین کی دوسری بیوی مونا الحسین کا ہیروں کا سیٹ پہنا ہوا تھا،شادی کی تقریب ملک کی قومی ٹیلی ویژن سروس اردن ٹی وی پرنشر کی گئی جس میں عرب ممالک کے مندوبین کے علاوہ 150 مہمان شریک تھے۔

اردن کے قومی ٹیلی ویژن نےتقریب براہ راست نشرکرکےاردنی عوام اوردنیا بھرکے دیکھنے والوں کوشاہی محل کےاندرکےمناظر دیکھنےکا موقع فراہم کیا۔

شادی کی تقریب میں معززشخصیات میں ابوظبہی ایگزیکٹو آفس کےچیئرمین شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان،بحرین کے شیخ عیسیٰ بن سلمان بن حمد الخلیفہ اورشیخ سلمان بن احمد الخلیفہ کےعلاوہ کویت کی شیخہ امثال الاحمد الجابرالصباح بھی موجود تھیں۔

تقریب میں معروف فیشن ڈیزائنرریما دہبورکے سفید گاؤن میں شہزادی ایمان کی تصاویرکے ساتھ ساتھ ایک بیلٹ بھی شامل ہےجوملکہ رانیہ نے 1993 میں شاہ عبداللہ دوم سےاپنی شادی کے دوران پہنی تھی۔