ایران سٹیل پیدا کرنے والا دنیا کا نواں بڑا ملک بن گیا

Published On 13 March,2023 10:32 pm

تہران (ویب ڈیسک) ورلڈ سٹیل ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ 2023 کے ابتدائی مہینے میں ایران ایک درجے بہتری کیساتھ دنیا میں سٹیل تیار کرنے والا نواں بڑا ملک بن گیا۔

ایران کی سرکاری خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران نے جنوری کے دوران 2.7 ملین ٹن خام سٹیل کی تیاری کی ہے، ایران میں سٹیل کی پیداوار27.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور یہ سب سے زیادہ پیداوار کا ریکارڈ ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق دنیا کے 10 بڑے سٹیل تیارکرنے والے ممالک میں سے صرف چین اور ایران کی پیداوار میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے جب کہ دیگر آٹھ ممالک کو پیداوار میں کمی کا سامنا کرنا پڑا۔


 

Advertisement