اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور ایران کے درمیان 100 میگاواٹ بجلی فراہمی کا معاہدہ ہو گیا۔
گوادر کو 100 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے، 9 ماہ کے دوران ایران سے گوادر تک بجلی کی ترسیلی لائن بچھائی گئی ہے، منصوبے کا جلد از جلد افتتاح کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: معاہدہ ہوگیا، پاکستان ضرورت کا ایک تہائی ایندھن روس سے خریدےگا: مصدق ملک
منصوبہ گوادر کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے گا اور ایک خوشحال گوادر کی بنیاد رکھے گا۔
وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر توانائی خرم دستگیر نے ایران کا دورہ کیا، ملاقات میں ایران اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکنالوجی میں کمی کے باعث 5 سال کے دوران لائن لاسز میں اضافہ
دونوں ممالک کے وزراء نے توانائی کے شعبے میں نئے مشترکہ منصوبے شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔