سپین کے 2 لاکھ 47 ہزار ایکڑ رقبے پر لگے جنگلات آگ کی لپیٹ میں آ گئے

Published On 24 March,2023 06:17 pm

میڈرڈ: (دنیا نیوز) موسمی تغیرات کی وجہ سے بھڑکنے والی آگ نے سپین کے 2 لاکھ 47 ہزار ایکڑ رقبے پر لگے جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سپین کے علاقے ولنو ڈی ویور میں موسمی تغیرات کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، آگ نے گرم موسم کی وجہ سے مزید شدت اختیار کی، اب تک 1 ہزار سے زائد لوگوں کو آگ والے علاقے سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

4 مارچ سے موسم کی شدت میں اضافہ ہوا جس کے بعد مختلف علاقوں میں آگ بھڑک اٹھی ، آگ بجھانے کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ آگ پر طیاروں کے ذریعے بھی پانی گرایا جا رہا ہے۔