بوسان: (دنیا نیوز) امریکی جنگی طیارہ بردار بحری بیڑا 'یو ایس ایس نیمٹز' جنوبی کوریا کے ساحلی شہر بوسان میں لنگر انداز ہوگیا۔
امریکی بحری جہاز نے جنوبی کوریا کے ساتھ جاری جنگی مشقوں میں حصہ بھی لیا، جنوبی کوریا میں 6 سال بعد جنگی طیارہ بردار بحری جہاز امریکی اتحادیوں کے ساتھ 70 سال مکمل ہونے پر جنوبی کوریا میں لنگر انداز ہوا ہے۔
جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے مطابق امریکی بحری بیڑے نے بین الاقوامی پانیوں میں جاری فوجی مشقوں میں حصہ لیا، اس عمل کا مقصد امریکا کا اپنے اتحادیوں کو خطے میں موجود خطرات سے نپٹنے کیلئے مدد فراہم کرنا تھا۔