شمالی کوریا کا پہلے سالڈ فیول بیلسٹک بین البراعظمی میزائل کا کامیاب تجربہ

Published On 14 April,2023 10:03 pm

پیانگ یانگ: (دنیا نیوز) شمالی کوریا نے پہلے سالڈ فیول بیلسٹک بین البراعظمی میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا، ایک ہزار کلو میٹر تک مار کرنے والے میزائل کی ویڈیو سرکاری میڈیا نے جاری کر دی۔

شمالی کوریا نے میزائل کی فوٹیج جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے اپنے پہلے ٹھوس ایندھن کے حامل بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے، جوہری ہتھیار لے جانے کے حامل میزائل نے ایک ہزار کلو میٹر پرواز کرکے اپنے ہدف کو تباہ کیا۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے اعلان کیا تھا کہ وہ جدید اور طاقتور ہتھیار تیار کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں، جاپان نے میزائل ٹیسٹ کرنے کے بعد اپنے شمالی جزیرے ہوکائیڈو کے رہائشیوں کو مختصر طور پر انخلاء کا حکم دیا تھا۔