واشنگٹن : (ویب ڈیسک ) امریکی صدر جو بائیڈن نے 2024 کے صدارتی انتخابات میں دوسری مرتبہ حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر بائیڈن نے دوسری مدت صدارت کے لئے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ جلد اپنی باضابطہ مہم کے آغاز کا اعلان کریں گے۔
قبل ازیں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ سال 2024ء کے صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کیا تھا، اس ضمن میں ٹرمپ نے اپنے کاغذات نامزدگی نومبر میں جمع کروا دیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں :جاپانی وزیراعظم کی تقریر کے دوران دھماکا، حملہ آور گرفتار
واضح رہے کہ امریکی صدارتی الیکشن ہر چار سال بعد نومبر کے پہلے ہفتے میں منعقد کئے جاتے ہیں ، امریکی قانون کے مطابق امریکی صدر صرف دو بار عہدہ سنبھال سکتے ہیں۔