لزبن : (ویب ڈیسک ) پُرتگال میں کبوتربازی کا شوق موت کے کھیل میں تبدیل ہوگیا، کبوتر بازی میں سبقت لے جانے کی دوڑ میں ایک شخص نے مقابلے کے تین حریفوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لزبن کے جنوب میں واقع شہر سیٹوبل کے پولیس کمشنر اینڈریا گونسالویس کے مطابق 30 سے 60 سال کی عمر کے چار افراد کے درمیان کبوتربازی کے دوران جھگڑا ہوا جس پر ایک شخص نے تین افراد کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی ۔
پُرتگالی میڈیا کے مطابق چاروں افراد نے کبوتربازی میں حصہ لیا تھا، ان کے درمیان سبزیوں کے ایک غیر قانونی باغ کو لے کر جھگڑا ہوا۔
پولیس کے اعداد وشمار سے معلوم ہوا ہے کہ پرتگال میں 2015 سے اب تک ہر سال ہونے والے 80 قتل میں سے اوسطاً پانچ آتشیں اسلحے سے کیے گئے ۔
واضح رہے کہ پرتگال میں آتشیں اسلحے کے استعمال پر پابندی ہے تاہم اسلحہ سے شکار کی اجازت دی جاتی ہے۔