راجوڑی: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی میں بھارتی فورسز، حملہ آوروں کے ہاتھوں پسپا، دھماکوں میں بھارت کے 5 فوجی ہلاک جبکہ 1 زخمی ہو گیا۔
بھارتی سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں میں جمعہ کی صبح سے شدید لڑائی جاری تھی، نتیجے میں حملہ آوروں نے دھماکہ خیز مواد کا استعمال کر کے بھارتی فوجیوں کے 5 جوان ہلاک کر دئیے۔
بھارتی فوج کا یہ آپریشن 3 مئی کو شروع کیا گیا تھا، آپریشن میں ہلاکتوں کے بعد ضلع بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی، گزشتہ مہینے بھی بھارتی فوجی ٹرک پر حملے کے دوران بیشتر فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سربیا : فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 8 افراد ہلاک ،13 زخمی
بھارتی مُودی میڈیا اپنی ہٹ دھرمی، ملامت اور شرمناک پسپائی کو چھپانے کیلئے ایک مرتبہ پھر راجوڑی حملوں کا الزام پاکستان کے سَر تھوپنا شروع ہو گیا لیکن بھارتی عوام ان حملوں کو مُودی کا ایک اور ڈرامہ قرار دے رہے ہیں۔
مودی سرکار کی بھارت اور کشمیر میں G-20 سے قبل مختلف وحشیانہ کارروائیاں اور پسپائی یہ ثابت کرتی ہے کہ بھارت کا مسخ چہرہ ساری دنیا کے سامنے عیاں ہو چکا ہے اور اب G-20 میں ممالک کی شرکت صرف ایک سوالیہ نشان بن کر رہ جائیگی۔