سوڈان میں خانہ جنگی کے باعث 2 لاکھ افراد ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگئے

Published On 13 May,2023 08:49 pm

خرطوم: (دنیا نیوز) سوڈان میں 15 اپریل سے فوج اور پیرا ملٹری فورس کے درمیان جاری جھڑپوں کے باعث 2 لاکھ افراد ملک چھوڑ چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے جنیوا آفس کے انفارمیشن یونٹ کے پریس اینڈ فارن ریلیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ رولانڈو گومز کے مطابق سوڈان میں چار ہفتوں سے جاری جھڑپوں کے باعث تقریباً 2لاکھ لوگوں کو ملک چھوڑنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ روزانہ کئی ہزار افراد سرحد عبور کر رہے ہیں، ملک میں لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں، بہت سے لوگ اپنے گھروں میں محصور ہیں کیونکہ وہ بنیادی ضروریات تک نہیں پہنچ سکتے۔ 

Advertisement