نئی دہلی: (دنیا نیوز) کرناٹک کے صوبائی الیکشن میں کانگریس نے 244 رکنی اسمبلی میں 137 سیٹیں حاصل کر کے بی جے پی کو ہرا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 10 مئی کو ہونے والے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں ریاست بھر کے 36 مراکز پر گنتی ہوئی، انتخابات میں 2,615 امیدوار میدان میں اترے تھے۔
کانگریس نے ماضی کی نسبت 57 سیٹیں زیادہ جیت کر اسمبلی میں 137 سیٹیں اپنے نام کر لیں جبکہ حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی 65 سیٹوں پر کامیابی حاصل کر پائی۔