نیو میکسیکو: فائرنگ کے نتیجے میں مشتبہ حملہ آور سمیت 4 افراد ہلاک

Published On 16 May,2023 09:10 am

فارمنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی ریاست نیو میکسیکو کے شمال مغربی علاقے فارمنگٹن میں فائرنگ کے نتیجے میں مشتبہ حملہ آور سمیت 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مقامی پولیس کے مطابق حملہ آور اکیلا تھا جو فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا، فائرنگ کے دوران 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کیلئے سان جوآن ریجنل میڈیکل سینٹر لے جایا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس نے مزید حملے کے پیش نظر شہر کے کئی سرکاری سکولوں میں سکیورٹی لاک ڈاؤن نافذ کر دیا جسے بعد میں ہٹا دیا گیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Advertisement