چین میں امریکی شہری کو جاسوسی کے الزام میں عمر قید پر امریکا کا ردعمل

Published On 16 May,2023 09:01 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے چین میں امریکی شہری کو جاسوسی کے الزام میں عمر قید کی سزا ہونے پر کہا ہے کہ وہ 78 سالہ شہری کی سزا سے آگاہ ہیں۔

امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکا کو معلوم ہے کہ اس کے شہری پر چین میں جاسوسی کا الزام عائد کیا گیا ہے، ہماری اولین ترجیح اپنے سمندر پار شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

امریکی شہری جون شنگ واں لیانگ کی سزا کے بارے میں چینی عدالت نے کہا کہ وہ جاسوسی کے مرتکب پائے گئے ہیں اور انہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

امریکی شہری کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

Advertisement