سہ فریقی مذاکرات، سلامتی، ترقی اور تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم

Published On 08 May,2023 08:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پانچویں چین، افغانستان ، پاکستان وزرائے خارجہ مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

پاک ، چین ، افغان سہ فریقی مذاکرات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو، چینی وزیر خارجہ چن گانگ اور افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے شرکت کی، اجلاس میں تینوں فریقین نے سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔

مشترکہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان خطے کے مشترکہ مفاد میں ہے، باہمی احترام اور فائدے کے اصولوں پر مبنی سلامتی، ترقی اور تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا گیا۔

اجلاس میں سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام سمیت ٹی ٹی پی، ایسٹرن ترکستان اسلامک موومنٹ وغیرہ کو اپنی سرزمین استعمال کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
 

Advertisement