ماسکو: (دنیا نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن پر زیادتی کا الزام لگانے والی امریکی خاتون ماسکو پہنچ گئی، تارا ریڈ نے 2020ء کے صدارتی انتخابات کے دوران بائیڈن پرجنسی ہراسگی کے الزامات لگائے تھے۔
خبر ایجنسی کے مطابق صدر بائیڈن پر زیادتی کے الزامات لگانے والی خاتون تارا ریڈ نے کہا ہے کہ امریکا میں اس کی جان کو خطرہ ہے، روس میں شہریت کیلئے پیوٹن کو درخواست دینا چاہوں گی۔
دوسری جانب ترجمان امریکی قومی سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ بائیڈن کی سابق معاون تارا ریڈ کے معاملے میں روس کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، تارا ریڈ نے 1993ء میں بائیڈن کی اسسٹنٹ کے طور پر کام کیا جب وہ ڈیلاویئر کے سینیٹر تھے۔