واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی انتخابی مہم کے آغاز پر ہی ملک کے اہم میڈیا ہاؤسز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹ اور فریب سے عوام کو دھوکا دینے کا عمل بند کیا جائے۔
اپنے ایک بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ تاریخ کی کتابوں سے سچ کو ختم نہیں کیا جاسکتا لیکن میڈیا ہاؤسز جھوٹ کے پلندے بنا کر نوجوان نسل کو گمراہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جھوٹی سازشی تھیوریز کی بنا پر سچ کو دفن کرنے کا سلسلہ بند ہو نا چاہے کیونکہ یہ عوام کو دھوکا دینے کے مترادف ہے، سازش اور بددیانتی سے بار بار جھوٹ بولا جا رہا ہے جس سے معاشرے میں نفرت پیدا ہو رہی ہے۔