واشنگٹن: (دنیا نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کو امریکا کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے دوسری ٹرم کیلئے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے کو احمقانہ قرار دے دیا۔
انتخابی مہم کے سلسلے میں اپنے سپوٹرز سے خطاب میں طنز و تیر برساتے سابق امریکی صدر نے جو بائیڈن کو مکار جو بائیڈن کا نام دے دیا اور کہا کہ وہ ملک و جمہوریت کیلئے خطرہ ہیں، صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن کو تاریخی شکست دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ناقابل فہم بات ہے کہ جو بائیڈن دوبارہ انتخابات لڑنے کا سوچ رہے ہیں حالانکہ انہوں نے ملک کو تباہ کردیا ہے، ہم ملک کی تباہی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے 2024ء میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کیلئے ڈیمو کریٹک پارٹی کی جانب سے دوسری مدت کیلئے امیدوار کے طور پر کاغذات جمع کروا دیے ہیں۔