واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں سکولوں کے اندر ہونے والے فائرنگ کے واقعات پر صدر جوبائیڈن نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں اساتذہ کے اعزاز میں ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درس و تدریس کا شعبہ جان لیوا پیشہ" نہیں ہونا چاہیے، میراخیال ہے کہ بچوں اور اساتذہ کی حفاظت کے لئے کامن سینس گن سیفٹی قوانین کا بننا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو کلاس رومز میں خود کومحفوظ محسوس کرنے کے لئے مسلح ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ان کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔