واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک اور مدت کیلئے صدارتی امیدوار کے طور پر میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔
80 سالہ امریکی صدر جو بائیڈن نے 2024ء میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کیلئے ڈیمو کریٹک پارٹی کی جانب سے امیدوارکے طورپر کاغذات جمع کروائے ہیں۔
دوسری مدت کیلئے صدارتی امیدوار کے طور پر ان کی پارٹی میں زیادہ عمر کے حوالے سے تحفظات پائے جاتے ہیں تاہم نئی کمپین ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا ہے کہ امریکی جمہوریت کا دفاع کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔