واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ پر امید ہیں قرض کا معاہدہ بہت جلد طے پا جائے گا۔
کیمپ ڈیوڈ روانہ ہونے سے پہلے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر جو بائیڈن نے کہا کہ قرض کی حد کے حوالے سے سپیکر کیون میکارتھی سے مذاکرات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، امید ہے کہ آج رات 12 بجنے سے پہلے ہم کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔
صدر جو بائیڈن کے بیان سے قبل امریکی ٹریژری سیکرٹری جینٹ ییلن نے کہا تھا کہ اگر کانگریس 31.4 ٹریلین ڈالر کے قرض کی حد میں اضافہ نہیں کرتی تو حکومت 5 جون کو اپنے بلوں کی ادائیگی نہیں کر پائے گی جس سے ملک کو ڈیفالٹ کا سامنا کرنا ہوگا۔