واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن اور کانگریس کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہونے کے بعد امریکا کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ مزید بڑھ گیا، دیوالیہ کے خطرے کے پیش نظر صدر بائیڈن نے ایشیا کا دورہ مختصر کر دیا۔
مذاکرات ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا کہ قرضوں کی حد کا معاملہ حل کرنے کے حوالے سے ان کی ریپبلکن رہنماؤں کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقات ہوئی لیکن ابھی اس معاملے پر مزید بات چیت کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب امریکا کے سپیکر میکارتھی نے کہا کہ صدر بائیڈن کیساتھ اقتصادی بحران کے خطرے کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہفتے کے آخر تک قرض کی حد کا معاہدہ ہو جائے گا۔