میڈرڈ: (دنیا نیوز) سپین میں خشک سالی کے بعد اجناس، سبزیوں اور کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، عوام تازہ پھلوں اور سبزیوں کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہو گئے ہیں۔
خشک سالی کے باعث سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں 25 سے 35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، سپین میں مجموعی طور پر 47 عشاریہ 5 فیصد کی شرح سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔
خشک سالی کی وجہ سے تازہ پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں عام شہریوں کے معیار زندگی پر اثر انداز ہونے لگی ہیں۔
قومی ادارہ شماریات کے مطابق سال 2022ء سے سال 2023ء میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان تھا جو ماہ مئی میں بڑھ کر اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، اس سب کی بنیادی وجہ خشک سالی ہے۔