انقرہ : (دنیانیوز) ترکیہ کے نومنتخب صدر رجب طیب اردگان آج دارالحکومت انقرہ میں عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نومنتخب صدر کی حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت 78ملکوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔
تقریب میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل، امیر قطر، آذربائیجان کے صدر،روسی پارلیمنٹ کے سپیکر اور دیگر عالمی رہنما بھی شرکت کریں گے ۔
رجب طیب اردگان کی حلف برداری کی تقریب پاکستانی وقت کے مطابق تین بجے ہوگی، جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
صدر رجب طیب 28 مئی کو ہونے والے رن آف مرحلے میں کامیابی کے بعد تیسری بار ترکیہ کے صدر منتخب ہوئے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں :ترکیہ میں تاریخ رقم، طیب اردوان 20 سالہ اقتدار بچانے میں کامیاب
واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب کی جماعت لگ بھگ 21 سال سے اقتدار میں ہے، وہ سنہ 2003 میں ترکی کے وزیرِ اعظم منتخب ہوئے تھے جبکہ 2014 میں ملک کے صدر بنے تھے، یوں اب ان کا دورِ اقتدار تیسری دہائی میں داخل ہو گیا ہے۔
علاوہ ازیں ترکیہ کی نئی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں بھی متوقع ہیں ، وزیرخارجہ میولوت چاوش اولو، وزیرخارجہ حلوصی آقار، وزیرداخلہ سلیمان سوئلو جیسے بڑے نام اب مزید وزر اء نہیں بلکہ بطور رکن پارلیمنٹ ذمہ داریاں ادا کریں گے۔