کابل: (ویب ڈیسک) یونیسیف نے خبردار کیا کہ اگر طالبان نے غیر ملکی این جی اوز کے سکولوں پر پابندی عائد کردی تو 5 لاکھ لڑکے اور 3 لاکھ لڑکیاں تعلیم سے محروم ہوجائیں گی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے غیر ملکی این جی اوز کے اسکولوں کو بند کرانے کے فیصلے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
یونیسیف کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ اس بارے میں مزید معلومات حاصل کر رہے ہیں۔ لگتا ہے طالبان حکومت غیر ملکی تنظیموں کے تعلیم کے شعبے میں براہ راست شامل نہ ہوں۔
واضح رہے کہ طالبان نے 2021 میں افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے سیکنڈری سکولوں اور یونیورسٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم پر عائد کر رکھی ہے جب کہ خواتین کی ملازمتوں پر سے تاحال پابندی عائد ہے۔