انتخابی پابندی کے بعد برازیل کے سابق صدر کو سرکاری عہدے کیلئے بھی نااہل قرار دے دیا گیا

Published On 02 July,2023 04:59 pm

براسیلیا: (ویب ڈیسک) برازیل کے سابق صدر جیئر بولسونارو کو کسی بھی سرکاری عہدے کیلئے نااہل قرار دے دیا گیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق سابق صدر نے غیرملکی سفارت کاروں کے سامنے اپنے ملک کے خلاف ابہام پیدا کیا اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا، اپنے پروپیگنڈا کے لیے میڈیا کا بھی غلط استعمال کیا۔

عدالت نے جھوٹ بولنے، معاشرے میں تفریق ڈالنے اور ملک کو بدنام کرنے کے الزام پر سنہ 2030 تک کسی بھی سرکاری عہدے کے لیے نا اہل قرار دے دیا۔

اس سے قبل برازیل کے سابق صدر اور انتہائی دائیں بازو کے رہنما جائیر بولسونارو پر انتخابات میں حصہ لینے پر 8 سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔