ترکیہ اور مصر کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہو گئے

Published On 04 July,2023 04:43 pm

استنبول: (دنیا نیوز) ترکیہ اور مصر کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہو گئے۔

دونوں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے کے ملکوں میں سفیر تعینات کر دیئے گئے، دو علاقائی طاقتوں نے کئی ماہ کے اعلیٰ سطح مذاکرات کے بعد اہم پیشرفت کا اعلان کیا۔

مصری وزارت خارجہ کے مطابق سفیروں کی تقرری دونوں ممالک کے تعلقات بحالی کیلئے کی گئی، ترکیہ نے صالح متلو سین ، مصر نے امر الہامی کو اپنا سفیر مقرر کیا۔

واضح رہے کہ ترکیہ اور مصر کے سفارتی تعلقات 2013ء میں منقطع ہو گئے تھے، رپورٹس کے مطابق مصر نے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے والی تنظیموں کی حمایت پر ترک سفیر کو بے دخل کر دیا تھا۔