ماسکو: (دنیا نیوز) روسی صدارتی ترجمان نے صدر ولا دیمیر پیوٹن سے ویگنر کے معزول سربراہ یوگینی پریگوزن کی ملاقات کی تصدیق کر دی.
اپنے ایک بیان میں روسی صدارتی ترجمان نے بتایا کہ ولادیمیر پیوٹن اور یوگینی پریگوزن کے درمیان ملاقات 29 جون کو ہوئی تھی، روسی صدر نے ملاقات کے دوران کمانڈروں کی وضاحتیں سنیں۔
روسی صدارتی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات میں ویگنر کمانڈروں نے کہا کہ ہم پیوٹن کے وفادار ہیں اور اپنے وطن کی خاطر لڑنے کیلئے تیار ہیں۔