قاہرہ: (ویب ڈیسک) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہونے سے 9 افراد ہلاک ہو گئے.
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ واقعہ میں دیگر زخمی سمیت 4 زندہ بچ جانے والوں کو بھی اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ متاثرہ اپارٹمنٹ سے ملحق عمارتوں کو خالی کرالیا گیا ہے۔
مصر کی متعلقہ وزارت نے واقعے میں ہلاک ہونے والے 9 افراد کے لواحقین کو فی کس 60 ہزار مصری پاؤنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ عمارت کس وجہ سے گری۔
واضح رہے کہ مصر میں عمارتوں کے گرنے کے واقعات عام ہیں، جہاں ناقص تعمیرات اور دیکھ بھال کی وجہ سے متعدد واقعات پیش آتے ہیں۔