واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کو دہشتگرد حملوں کیلئے محفوظ مقام کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ افغان طالبان یہ ہر صورت یقینی بنائیں کہ ان کا ملک دہشتگرد حملوں کیلئے استعمال نہ ہو۔
میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ افغان طالبان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ملک کو دہشتگردوں کی پناہ گاہ نہ بننے دیں، دہشتگردی کو روکنا طالبان کی ذمہ داری ہے۔