صدارتی اختیارات کیلئے نئی قانون سازی، امریکی ملک پیرو میں پُر تشدد مظاہرے پھوٹ پڑے

Published On 29 July,2023 06:49 pm

لیما: (دنیا نیوز) صدارتی اختیارات کیلئے نئی قانون سازی کے معاملہ پر جنوبی امریکی ملک پیرو میں پُر تشدد مظاہرے پھوٹ پڑے۔

متعدد مقامات پر مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں، پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، درجنوں افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق صدر ڈینا بولارٹے اختیارات کیلئے کانگریس سے نئی قانون سازی پر زور دے رہی ہیں، مظاہرین کا کہنا ہے کہ صد ر ڈینا بولارٹے مظاہرے دبانے کے لئے کریک ڈاؤن چاہتی ہیں۔

مظاہرین نے صدر کی برطرفی کا مطالبہ کر دیا، واضح رہے کہ دسمبر میں ا قتدار سنبھالنے کے بعد صدر ڈینا کو مظاہروں کا سامنا ہے۔