امریکا: سنجیدہ نوعیت کے فوجی جرائم میں ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی آزاد ملٹری اٹارنی کرینگے

Published On 29 July,2023 02:18 pm

واشنگٹن : (دنیانیوز) امریکا میں جنسی حملوں سمیت انتہائی سنجیدہ نوعیت کے فوجی جرائم میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی اب آزاد ملٹری اٹارنی کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے صدر جو بائیدن نے اس حوالے سے خصوصی حکم نامے پر دستخط کردیے ہیں۔

اس سے پہلے متاثرہ فوجیوں کے کمانڈر ہی ان معاملات کی تحقیقات کرتے تھے، جن سے یہ اختیارات واپس لے لیے گئے ہیں ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوجی کمانڈر اپنے ماتحت متاثرہ اہلکاروں کے کیسز کو سنجیدگی سے نہیں لیتے، کانگریس نے 2022میں قانون سازی کی، بائیڈن کے دستخط کے بعد اسے قانونی حیثیت مل گئی ہے ۔