امریکی صدر بائیڈن پر یوکرین کی گیس کمپنی سے 5 ملین ڈالر رشوت لینے کا الزام

Published On 11 June,2023 02:02 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن پر یوکرین کی گیس کمپنی سے 5 ملین ڈالر رشوت لینے کا الزام عائد کر دیا گیا، یوکرینی حکومت گیس کمپنی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کر رہی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق جون 2020ء میں امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کو ذرائع سے کرپشن کا پتا چلا تھا، یوکرینی کمپنی امریکہ میں سرمایہ کاری کیلئے صدر بائیڈن سے مدد چاہتی تھی۔

یوکرینی گیس کمپنی بریسما ہولڈنگز کے مطابق صدر بائیڈن اور ان کے بیٹے کو 50، 50 لاکھ ڈالرز ادا کیے گئے، صدر بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن گیس کمپنی میں ملازمت کر چکے ہیں۔