نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں گرل فرینڈ کی خودکشی پر دل برداشتہ نوجوان نے خود کو بھی پھندا لگا لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ اترپردیش کے گاؤں گوٹھوان میں پیش آیا جہاں 17 سالہ نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کی خودکشی کے بعد پھندا لگا کر اپنی بھی جان لے لی۔
بھارتی پولیس کے مطابق 17 سالہ نوجوان کی شناخت ہریتھک رام سے ہوئی ہے جس نے گزشتہ روز اپنی خالہ کے گھر میں خود کو پھندا لگایا، ہریتھک رام کا تعلق ایٹورا گاؤں سے ہے اور وہ ایک ہفتہ قبل اپنی خالہ کے گھر رہنے کیلئے آیا تھا۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوجوان کی خودکشی کرنے کے وقت گھر میں کوئی بھی موجود نہیں تھا اور جب گھر والے واپس آئے تو انہوں نے ہریتھک رام کی لاش لٹکی ہوئی پائی جس پر پولیس کو اطلاع کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہریتھک رام کی گرل فرینڈ نے 27 جولائی کو خودکشی کی تھی۔