جاپان کی جانب سے تابکار پانی سمندر میں چھوڑنے پر چین کی شدید مذمت

Published On 25 August,2023 06:48 am

ٹوکیو: (دنیا نیوز) جاپان نے فوکو شیما نیو کلیئر پاور پلانٹ کا تابکار پانی سمندر میں چھوڑنا شروع کر دیا جس کی چین کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جاپان کا فیصلہ غیر ذمہ دارانہ اور خود غرضی پر مبنی ہے، فیصلہ کر کے جاپان نے اپنے مفادات کو ہمسایہ ممالک کے تحفظات پر فوقیت دی ہے، چین بحری حیات، غذائی سلامتی اور عوامی صحت کے تحفظ کیلئے ضروری حفاظتی تدابیر اختیار کرے گا۔

دوسری جانب جاپان میں تابکار پانی سمندر میں چھوڑنے کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، جاپانی وزیر اعظم نے تابکار پانی کو بحر اوقیانوس میں چھوڑنے کا حتمی فیصلہ دورہ امریکا کے بعد کیا تھا۔