جوہانسبرگ: (دنیا نیوز) برکس کے اجلاس میں ابھرتی ہوئی معیشتوں کو شامل کر کے اتحاد کا دائرہ مزید بڑھانے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں ہونے والے برکس سربراہی اجلاس میں شمولیت کے خواہشمند ممالک کیلئے اصول و ضوابط طے کئے گئے، 40 سے زائد ممالک برکس تنظیم میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔
برکس کے اجلاس کے دوران چینی صدر نے اپنے خطاب میں گروپ میں توسیع کا عمل تیز کرنے پر زور دیا جبکہ یوکرین جنگ کے بعد روس بھی برکس کی تیزی سے ترقی پر زور دے رہا ہے تاکہ مغرب کا مقابلہ کیا جا سکے۔