برسلز: (دنیا نیوز) نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹنبرگ نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن جنگ اور جارحیت کے ذریعے کامیاب نہیں ہو سکے گا۔
یورپین پارلیمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے نیٹو سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ روسی صدر جارحیت کے ذریعے جو مقاصد حاصل کرنا چاہتے تھے وہ انہیں حاصل نہیں ہوئے، ہم یوکرین کے ساتھ اس وقت تک کھڑے رہیں گے جب تک اس کو ہماری ضرورت ہو گی۔
جینز سٹولٹنبرگ نے کہا کہ پیوٹن نے دو تاریخی غلطیاں کی ہیں پہلی یہ انہوں نے یوکرین کے لوگوں کے عزم کا غلط اندازہ لگایا، دوسری وہ نیٹو سے جو بات جارحیت کا خوف دلا کر منوانا چاہتے تھے اس میں انہیں ناکامی ہوئی، نیٹو مزید مضبوط ہو کر اپنے مقصد کے اور قریب ہو گیا۔