قاہرہ: (ویب ڈیسک) مصری حکومت نے سکولوں میں طالبات کے نقاب کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
مصری وزارت تعلیم کی جانب سے جاری حکم نامے میں 30 ستمبر سے شروع ہونے والے نئے تعلیمی سال کے لیے جاری ضابطہ لباس میں طالبات کا چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کی گئی ہے تاہم سر پر دوپٹہ اوڑھنا اختیاری قرار دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نئے ضابطہ لباس کے تحت سر ڈھانپنے کی خواہش مند طالبات کے لیے تعلیمی بورڈکا منظور شدہ رنگ اور ڈیزائن کا حجاب استعمال کرنے کا پابند کیا گیا ہے، اس کے لیے بھی طالبات کے والدین یا سرپرستوں کی آگاہی اور پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔
مصر میں سوشل میڈیا پر حکومتی فیصلےکو شدید تنقیدکا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس اقدام کو نجی معاملات میں مداخلت قرار دیا جارہا ہے جب کہ بعض افراد نے اس کی حمایت بھی کی ہے۔